مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق روس میں عالمی کپ فوٹبال مقابلوں کا سلسلہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے جہاں آج اسلامی جمہوریہ ایران اور پرتگال کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا لیکن اس کے باوجود ایران اگلے مرحلے ميں نہیں پہنچ سکا۔ پرتگال کی ٹیم نے پہلے ہاف کے آخری دقائق میں ایک گول سے برتری حاصل کرلی ۔ ایران کے گول کیپر نے دوسرے ہاف میں پرتگال کے اسٹار رونالڈو کی ایک پنالٹی کو بھی روک دیا ۔ دوسرے ہاف میں ایران نے بھی ایک پنالٹی کے ذریعہ پرتگال کا گول برابر کردیا ۔ ایران کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے عالمی کپ فٹبال مقابلے میں ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی مانی ہوئي ٹیموں کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
روس میں عالمی کپ فوٹبال مقابلوں کا سلسلہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے جہاں آج اسلامی جمہوریہ ایران اور پرتگال کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا لیکن اس کے باوجود ایران اگلے مرحلے ميں نہیں پہنچ سکا۔
News ID 1881704
آپ کا تبصرہ